جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

گور نر چوہدری سرور نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

datetime 13  اگست‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے تقسیم ہونے کا سب سے زیادہ فائد ہ تحر یک انصاف کی حکومت کو ہورہا ہے ،اپوزیشن جتنی مر ضی کوشش کر لے وہ حکومت کیخلاف تحر یک عدم اعتماد نہیں لاسکتی ،سپیکر چوہدری پرویز الٰہی ہمارے اتحادی ہیں وہ کبھی وفاقی یا صوبائی حکومت گرانے

کے کسی منصوبے کا حصہ بننے کی بات نہیں کرتے ان کے جو بھی تحفظات ہیں وہ حکومت دور کر دے گی۔ وہ گور نرہائوس لاہور میں فر ینڈ آف لاہور کے انوار اے غنی کی جانب سے لگائے جانیوالے فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں پاکستان عملی سیاست کر نے کیلئے آیا ہے مگر وزیر اعظم عمران خان نے مجھے گورنر پنجاب کی ذمہ داری دیدی اور میں پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق بطور گور نر کام کر رہا ہوں مگر آئندہ عام انتخابات میں انتخابی سیاست میں بھر پور حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک اپوزیشن کی تحر یک عدم اعتماد کی دھمکیوں کا تعلق ہے تو یہ صرف اپوزیشن کی دھمکی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی اور عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے ۔ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ(ق)لیگ ہماری اتحاد ی جماعت ہے مگر وہ حکومت کی مضبوطی اور عوامی ترقی وخوشحالی کیلئے ہمارے ساتھ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی بھی ہمیشہ حکومت کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں اگر کچھ معاملات پر پنجاب میں ان کے حکومت کے بارے تحفظات ہیں توہم ان کو بہت جلد دور کر لیں گے اور ہر محاذ پر ان کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کس کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینی ہے تو اس کا اختیار میرے پاس نہیں بلکہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ ہی ایسے معاملات کو دیکھتی ہے اس لیے میں (ن) لیگ کے کسی فرد کے بیرون ملک جانے کی اجازت کے معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500منصوبوں پر تیزی کیساتھ جاری ہے جو دسمبر 2021تک مکمل ہوجائیں گے اور ان کے ذریعے پنجاب

کے تقر یبا8ملین افراد کو پہلے مر حلے میں پینے کا صاف پانی ملے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت او ر عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نا میری زندگی کا مشن ہے اور ہم نے مخیر حضرات کے تعاون سے ملک معراج خالد ٹرسٹ کے ذریعے سکول اور کالج بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جس میں تعاون پرگوہر اعجاز ،میاں طلعت ، انوار اے غنی اور میاں احسن سمیت فر ینڈ آف لاہور کے تمام دوستوں کا شکریہ اداکر تاہوں ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…