بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ارشد ندیم وطن واپس پہنچتے ہی ماں کے قدموں میں گر گئے

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں چنوں، اسلام آباد (این این آئی)ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلے میں پاکستانی قوم کا دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ حکومت سہولتیں دے تا کہ وہ 2024 اولمپکس کی تیاریاں شروع کردیں۔پاکستان پہنچنے کے بعد ارشد ندیم کا قافلہ اوکاڑہ سے میاں چنوں پہنچا جہاں انہوں نے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ استاد رشید ساقی سے

ملاقات کی۔ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا آبائی شہر میاں چنوں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ہوئے، ایتھلیٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ارشد ندیم لاہور پہنچے تو اپنی والدہ سے جھک کر اور ان کے پاؤں چھو کر ملے، ارشد ندیم کا میاں چنوں میں رشید ساقی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ارشد ندیم نے بھرپور سپورٹ پر پوری قوم، میڈیا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 2024 اولمپکس کی بھرپور تیاری کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ 2024 اولمپکس کی تیاری کروں گا، میں نے اپنی محنت کے مطابق رزلٹ دیا۔ارشد ندیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سہولتیں دے تا کہ 2024 اولمپکس کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔دریں اثنا ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے نام پر پیسے لینے والے اداروں سے خبردار کردیا۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر ہر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں ارشد ندیم ہوں، آپ سب کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ میرے نام پر دھوکا دہی کی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔ارشد ندیم نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی بھی ادارے یا شخص کو اپنے نام پر پیسے جمع کرنے کا اختیار نہیں دیا ہے۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…