لاہور (آن لائن) تھانہ غازی آباد پولیس کی ایک واقعہ میں انوکھی منطق سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں تھانہ غازی آباد پولیس نے مسلح افراد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کے خلاف ہی الٹا مقدمہ درج کر کے اسے ملزم بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج کے مطابق اسلحہ بردار ملزمان کے تشدد کا شکار ہونے والا علی نامی شہری ملزمان کے تشدد کے بچنے کے لئے بھاگ رہا ہے اور مسلح ملزمان کا گروہ اس کا تعاقب کر رہا ہے اور بالآخر مسلح گروہ علی نامی شہری کو پکڑ کر اسے مکوئوں اور اسلحے کے بٹ مار کر اس پر تشدد کرتا نظر آرہا ہے جس کے بعد یہی مسلح گروہ زخمی علی کے خلاف تھانہ غازی آباد میں درخواست دے کر مقدمہ درج کروا دیتا ہے۔