لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کا اطلاق لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہوگا۔حکومت پنجاب نے سکیورٹی صورتحال اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سوار پر پابندی عائد کر دی، تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، بچوں، پر نہیں ہو گا۔سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 13 اور 14 اگست کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ، بچے، خواتین، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ بلوچستان حکومت نے بھی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔