مظفر آباد (این این آئی)کشمیر پریمیئر لیگ میں اوور سیز واریئرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو مظفرآباد کی خوبصورتی نے اپنے سحر میں جکڑ لیا۔کشمیر پریمیئر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر ہرشل گبز کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے وادیِ کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا وہ علاقہ ہے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں آئے، یہ ناقابل یقین طور پر خوبصورت ہے، یہ ایک لاجواب مقام ہیپاکستانی بولنگ لائن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہرشل گبز نے کہا کہ پاکستان مسلسل بہت اچھے فاسٹ بولرز بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ لائن کا اندازہ ہم پی ایس ایل سے لگا سکتے ہیں، بلکہ کے پی ایل میں بالرز کو دیکھ لیں جوابھی تک کھیلے گئے میچز میں بہترین پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘تقریبا ہر ٹیم میں کم سے کم بھی تین بالرز شامل ہیں اور یہ پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔اس سے قبل ہرشل گبز نے اپنے انٹر ویو میں وادی کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کشمیر کے شہر مظفرآباد کی خوبصورتی کا موازنہ سوئٹزرلینڈ سے کیا تھا۔
” یہ ناقابل یقین طور پر خوبصورت اور لاجواب مقام ہے” ہرشل گبز کو مظفرآباد کی خوبصورتی نے اپنے سحر میں جکڑ لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































