ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمرہ کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یکم اگست سے بیرون عمرہ کھلنے کے بعد ماہانہ 20 لاکھ افراد عمرے کی سعادت حاصل کر ‏سکیں گے۔یہ بات سعودی حج و عمرہ و زیارہ قومی کمپنی کے رکن ھانی العمیری نے اپنی گفتگو میں کہی۔ ‏انہوں نے کہا کہ پیر 9 اگست سے ماہانہ 20 لاکھ افراد عمرہ کریں گے

جس کے لیے تیاریاں کر لی‏گئی ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ھانی العمیری نے کہا کہ عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے بیرون ممالک سے آنے ‏والے عمرہ زائرین کی آمد کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے اطراف ہوٹلوں اور ‏ٹاورز، تجارتی مراکز، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔بیرون عمرہ کھلنے کے بعد حرم مکی اور حرم مدنی شریف کے اردگرد ہوٹلوں میں رہائیشیوں کی ‏تعداد بڑھ کر 60 فیصد تک پہنچ جائے گی۔بیرون ممالک سے عمرہ کے خواہشمند افراد کی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور ‏منتخب ممالک سے ہی فی الحال زائرین کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی حکومت نے عمرہ اجازت نامے سے متعلق پھیلی جھوٹی خبروں پر وضاحت ‏جاری کردی ہے۔‏ سوشل میڈیا پر اس طرح کی من گھرٹ باتیں زیر گردش ہیں کہ کورونا ویکسین لگانے والوں کو ‏مسجد الحرام جانے، نماز پڑھنے اور عمرہ ادا کرنے کے لیے اجازت نامے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ افواہ پر ردعمل دیتے ہوئے حرمین شریفین انتظامیہ کے ذرائع نے سوشل ‏میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کی ہے۔متعلقہ انتظامیہ نے واضح کیا کہ حرم مکی شریف میں زائرین کو منظم کرنے کے لیے توکلنا اور ‏اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر حرم میں داخل ہونے نہیں دیا ‏جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…