جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )جھنگ ایوب چوک سرگودھا تک بننے والی مرکزی شاہرہ میں ناقص مال کے استعمال کیے جانے کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم نے بننے والی سڑک پر کھدوائی کروا کے ٹھیکدار کو نئے سرے سے کارپٹ روڈ تعمیر کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ شہر میں سیوریج کی وجہ سے شہریوں کے بے شمار مسائل کی آسانی کیلئے پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی میں راہ حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولانا معاویہ اعظم طارق نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے نئے سیوریج نظام کی نہ صرف منظوری کروا لی ہے بلکہ جھنگ کی تعمیر و ترقی کے لئے کثیر فنڈ بھی منظور ہوا ہے جس سے گلی محلوں میں سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ مرکزی شاہراؤں کو کارپٹ روڈز میں بدلا جا رہا ہے ۔