ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

قطرنے پانچ سال بعد سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کردیا

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بندر بن محمد العطیہ کو سعودی عرب کے لیے سفیر مقرر کردیا۔عالمی میڈیاکے مطابق سعودی عرب نے دو ماہ قبل قطر میں اپنے سفیر کو بحال کردیا تھا جس کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی

سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کردیا۔امیر قطر نے سعودی عرب میں سفیر کے لیے بندر بن محمد العطیہ کا انتخاب کیا ہے۔ نوجوان بندر بن محمد العطیہ اس سے قبل اردن اور کویت کے سفیر بھی رہ چکے ہیں اور اہم داخلی، خارجی اور معاشی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا چکے ہیں۔قبل ازیں مصر نے بھی قطر میں سفیر کی تقرری کرکے سفارتی تعلقات بحال کرلیے تھے جس کے جواب میں قطر نے بھی مصر میں اپنا سفیر مقرر کردیا تھا۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے باوجود تاحال اپنے سفیر مقرر نہیں کیے ہیں۔سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن نے 2017 میں قطر پر داعش اور اخوان المسلمین سمیت دیگر شدت پسند اسلامی تنظیموں کی مالی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی، سفری، تجارتی اور سیاسی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔قطر نے عرب ممالک کے الزام کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نہ تو کسی شدت پسند تنظیم کی معاونت کی ہے اور نہ ہی دیگر عرب ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی سازش میں ملوث ہیں۔تین سال بعد جنوری 2021 کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے سیاسی، تجارتی اور سفری تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بحرین کے سوا سب نے تجارتی اور سفری تعلقات بحال کرلیے ہیں تاہم امارات اور بحرین نے سفارتی تعلقات بحال نہیں کیے ہیں۔‎



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…