اشک آباد(این این آئی)ترکمانستان میں کوئی بھی اپنے گھر میں انٹرنیٹ کی خدمت طلب کرے گا اسے قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر یہ قسم کھانا ہو گی کہ وہ ممنوعہ ویب سائٹس کو دیکھنے کے لیے وی پی این ایپلی کیشن کا استعمال نہیں کرے گا۔برطانوی اخبار کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے حکم پر کیا گیا۔ موصوف دانتوں کے ڈاکٹر ہیں اور نرالی عادات و اطوار کے مالک ہیں۔ وہ 64 برس پہلے دارالحکومت میں پیدا ہوئے۔ قربان 2007 ملک کے صدر بنے اور پھر 2012 میں دوسری مدت کے لیے اس منصب پر برا جمان ہوئے۔ بعد ازاں 2017 میں بآسانی تیسری بار کرسی صدارت سنبھال لی۔واضح رہے کہ ترکمانستان میں ٹوئیٹر،فیس بکاور دیگر سوشل میڈیا کو انتہائی کڑی نگرانی میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔