اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کابل 90 دنوں کے اندر طالبان کے قبضے میں جا سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان 90 روز میں افغان سیکیورٹی فورسز کو ہر محاذ پر شکست دیکر دارالحکومت پر قابض ہوسکتے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے نے طالبان کی موجودہ استعداد اور

تیزی سے جاری فتوحات کو دیکھتے ہوئے اپنی رپورٹ میں تخمینہ لگایا ہے کہ طالبان 90 روز کے اندر افغان دارالحکومت کا کنٹرول بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان نے صرف 5 روز میں افغانستان کے ایک چوتھائی صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اسی تیزی سے پیش قدمی جاری رہی تو آئندہ 30 دنوں میں طالبان افغان حکومت کو کابل تک محدود کرسکتے ہیں۔امریکی انٹیلی جنس ادارے نے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ طالبان 90 روز میں حکومتی فورسز سے کابل کا کنٹرول بھی حاصل کرلیں گے اور اس طرح پورے ملک میں اپنی عمل داری قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ افغانیوں کو اپنی جنگ خود لڑنی ہوگی۔ افغان فوج تعداد میں طالبان سے زیادہ ہیں اس لیے انھیں خود کو لڑنے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ محض 5 دنوں میں طالبان نے نمروز، جوزجان، قندوز، تخار، فراہ، سرپل۔ بدخشاں، بغلان اور پل خمری کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اہم شہر مزار شریف کے نزدیک پہنچ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…