ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر سمیت مسلم لیگ (ق) اور فنکشنل لیگ کی3 خواتین رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر سمیت مسلم لیگ (ق) اور فنکشنل لیگ کی تین خواتین رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم بدھ کو سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر راحیلہ ٹوانہ کے گھر پہنچے، جہاں ان سے موجود سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ق کی سابق رہنما نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور آئندہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔سابق ڈپٹی اسپیکر راحیلہ ٹوانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات بدتر ہوگئے، میرے گھر پی ٹی آئی کے بہت لوگ آئے، میں کسی جماعت میں جانا نہیں چاہتی تھی مگر عمران خان کے نظریے نے بہت زیادہ متاثر کیا، جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے دبنگ انداز سے پاکستان کی لڑائی لڑی۔انہوں نے کہا کہ ارباب غلام رحیم جب وزیراعلی سندھ تھے تو تمام نہروں کو صاف کردیا گیا تھا اور پانی کی منصفانہ تقسیم ہوتی تھی، ہم نے پاک وطن پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، آج میں اس پارٹی کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کررہی ہوں۔دوسری جانب مسلم لیگ ق کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی سندھ بانو صدیقی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ کی جب حکومت ختم ہوئی میں نے کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمیولت کا اعلان نہیں کیا، ارباب رحیم نے شمیولیت کا اعلان کیا تو میں بھی آج پی ٹی آئی میں شمیولت کا اعلان کرتی ہوں، عمران خان کی کشمیر پالیسی بہت اچھی ہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ فنکشنل کی سابقہ رکن اسمبلی نائلہ انعام نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارباب رحیم نے پانچ سال میں جو کام کیا ہے، وہ سندھ کی شان ہے، ان کے دور میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، ارباب رحیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…