کراچی (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو 54سالہ لیز دے دی، رہائشیوں کی لیز کا معاملہ 1995سے زیر التوا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہزاروں مکینوں کا 26 سال بعد دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کوارٹر
کراچی کے مکینوں کو 54سالہ لیز دے دی، پی ٹی آئی ایم پی اے جمال صدیقی کی درخواست پر وزیراعظم نے لیز کے احکامات جاری کیے۔پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کی لیز کا معاملہ 1995سے زیر التوا تھا، وفاقی حکومت نے413ملین روپے ادا کرکے پاکستان کوارٹرز کی زمین کی لیز کرائی، 413ملین روپیکی ادائیگی پرمحکمہ ریونیو سندھ نے لیزدستاویزجاری کردیں۔وفاقی حکومت پاکستان کوارٹرزکے مکینوں کی تجویز پر ہاسنگ منصوبہ شروع کررہی ہے، نیا پاکستان ہاسنگ منصوبے کے تحت پاکستان کوارٹرزکی زمین پررہائشی منصوبہ زیر غور ہے۔یاد رہے جون میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کیلئے محفوظ روڈ میپ تیار کرلیا ہے اور پاکستان کوارٹرز کی لیز کیلئے حکومت نے413 ملین جاری کردیے ہیں۔خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں پاکستان کوارٹرز ری سیٹلمنٹ کرنیکاپلان فائنل کیا گیا تھا۔