ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی کی قیمتوںمیں اضافہ کی وجہ سامنے آگئی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے چینی کی برآمد کو ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیاہے ۔نجی ٹی وی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اپریل 2019 سے جنوری

2020 کے دوران 49 کروڑ 57 لاکھ 42 ہزار کلو گرام چینی برآمد کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی طور پر چینی کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 80 روپے فی کلو ہوگئی، چینی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر اضافی بوجھ پڑا۔رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اکتوبر سے دسمبر 2018 کے دوران 11 لاکھ میٹرک ٹن چینی مشروط طور پر برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، ای سی سی نے چینی کے اسٹاک اور ایکسپورٹ اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی کمیٹی کو ہر 15روز میں اجلاس کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم بین الوزارتی کمیٹی ہر 15 روز میں اجلاس منعقد نہیں کرسکی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الوزارتی کمیٹی نے چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر مزید چینی برآمد نہ کرنے کی سفارش کرنا تھی، اگر کمیٹی کے باقاعدگی سے اجلاس ہوتے تو چینی کی برآمد یکم اپریل 2019 سے بند ہوجانی چاہیے تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…