مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ میں پولیس نے 29 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان افراد نے نا معلوم ذرائع سے سونے کی فروخت کی تجارتی سرگرمیاں انجام دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایاکہ متعلقہ سیکورٹی اداروں نے 10 سعودی شہریوں، 15 یمنی مقیمین اور 3 دیگر مقیمین(مصری، پاکستانی ، بنگلہ دیشی)سمیت 29 افراد کو
پکڑ لیا۔ یہ تمام افراد عمر کی تیسری اور پانچویں دہائیوں میں ہیں۔ان افراد کے قبضے سے 6 کروڑ ریال کے قریب نقدی اور 101 کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا۔ سونے کی مالیت 2.1 کروڑ ریال بنتی ہے۔ اس نقدی اور سونے کو مملکت سے باہر منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔حراست میں لیے گئے افراد کو ضابطے کی کارروائی کے بعد استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔