اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

نرگس کی مکہ مکرمہ میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2025 |

مکہ مکرمہ (این این آئی)ماضی کی معروف ڈانسر و اسٹیج اداکارہ نرگس کی مکہ مکرمہ میں مولانا طارق جمیل سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نرگس نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل سے ہونے والی حالیہ ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ خوش قسمتی سے انہوں نے پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ کیا تھا اور آج کافی عرصے کے بعد ان سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔نرگس نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے دوران مولانا صاحب کا بیان سنا اور بہت کچھ پھر سے سیکھنے کو ملا ہے۔

انہوں نے مولانا طارق جمیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ، آپ کی شفقت کا میرے سر پر ہاتھ تھا کہ میں آج یہاں موجود ہوں، اللہ میری تمام ٹوٹی پھوٹی عبادتوں کو قبول فرمائے اور مجھے بار بار اپنے گھر بلائے۔نرگس نے مولانا طارق جمیل سے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے، میری اولاد اور میرے شوہر کے لیے خاص دعا کر دیں۔مولانا طارق جمیل نے نرگس کی درخواست پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ کی زندگی تبدیل ہوگئی اور آپ سیدھی راہ پر آگئیں، اب اللہ اس راستے پر چلنے کے لیے استقامت دے۔انہوں نے نرگس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے بیوٹی پارلر کی تمام ملازمین لڑکیوں کو عمرہ اور حج کروایا ہے، یہ نیک عمل ہے۔

مولانا طارق جمیل نے نرگس کے خاندان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کی اولاد اور شوہر کو بھی نیکی کرنے کی توفیق عطا کرے۔دونوں مشہور شخصیات کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…