پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

طالبان کا 5 روز میں 8 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ‎‎

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی )طالبان نے افغانستان کے اہم شہر پلخمری کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان 5 روز کے دوران 8 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرچکے ہیں۔ اس سے پہلے فراہ، ایبک، قندوز، سرِپل، تالقان، شبرغان اور زرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے۔

افغانستان کے مختلف مقامات پر لڑائی میں تیزی آنے پر شہریوں کی بڑی تعداد دارالحکومت کابل پہنچ رہی ہے۔ طالبان نے افغانستان کے اہم شہر پلِ خمری کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا اور طالبان دارالحکومت کابل سے تقریباً 200 کلومیٹر دور رہ گئے۔مقامی عہدیداروں کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل سے 140 میل دور شمال میں اہم افغان شہر پل خمری پر قبضہ حاصل کرلیا ہےجس سے طالبان کو دار الحکومت کابل کو شمال اور مغرب سے ملانے والے اسٹریٹیجک روڈ جنکشن کا کنٹرول مل گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان 5 روز کے دوران 8 صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ کرچکے ہیں۔ اس سے پہلے فاراہ، ایبک، قندوز، سرِپُل، تالقان، شبرغان ، زَرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے ہیں جب کہ طالبان صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں بھی داخل ہو گئے ہیں۔طالبان نےصوبے بلخ کے اطراف چاروں صوبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، بلخ کے دارالحکومت مزارشریف پر بھی حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق لڑائی میں تیزی آنے پر افغان شہر یوں کی بڑی تعداد دارالحکومت کابل آمد کا رخ کررہی ہے جب کہ کئی علاقوں میں شہری گھروں میں محصور ہیں۔ادھر یورپی یونین عہدیدار کا کہنا ہے طالبان افغانستان کے65 فیصد علاقوں پرقبضہ کرچکے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…