اسلام آباد (این این آئی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اگست کے آخری عشرے میں سندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔اپنے بیان میں سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کاکم دباؤ 14سے 15اگست کے دوران خلیج بنگال میں بن سکتا ہے، کم دباؤ کے باعث مون سون ہواؤں کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگست کے آخری عشرے میں سندھ میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔