لاہور( این این آئی)کوویکس نے پاکستان کو ویکسین کی بھاری کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کوویکس سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی کھیپ رواں ہفتے ملے گی، کوویکس رواں ہفتے پاکستان کو 60 لاکھ سائینو فارم ڈوز فراہم کرے گا۔کوویکس کی جانب سے پاکستان کو سائینو فارم ڈوز مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی، کوویکس سے پاکستان کو سائینو فارم ویکسین پہلی بار مل رہی ہیں۔واضح رہے کہ کوویکس پاکستان کو تاحال 61 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرچکا ہے، کوویکس سے پاکستان کو 55 لاکھ موڈرنا، 25 لاکھ آسٹرازنیکا ڈوز ملی ہیں۔کوویکس پلیٹ فارم سے پاکستان کو ایک لاکھ فائزر ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔پاکستان کورونا ویکسین سے متعلق عالمی پلیٹ فارم کوویکس کا رکن ہے، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔