ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بچے کی پیدائش کے ایک دن بعدمعروف گلوگارہ جان کی بازی ہار گئیں

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(این این آئی) ملائیشیا کی معروف خاتون گلوکارہ سِتی سارہ رئیس الدین اپنے چوتھے بچہ کو جنم دینے کے ایک روز بعد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا کے باعث 37 سالہ ملائیشین گلوکارہ بچے کی پیدائش سے

قبل آکسیجن کی کمی کے باعث کومے میں چلی گئی تھیں۔ جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئیں۔سِتی سارہ رئیس الدین کے شوہر کا کہنا تھا کہ کومے میں جانے سے قبل ان کی اہلیہ گھر پر قرنطینہ میں تھیں جہاں سے انہوں نے ویڈیو کال کی تھی اور وہ بے حد رو رہی تھیں۔خیال رہے کہ ملائیشین گلوکارہ کے خاندان کے تمام افراد کو 25 جولائی کو کورونا ہوا تھا۔ کورونا ہونے کے بعد سِتی سارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں وہ اور ان کے بچوں کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔گلوکارہ ستِی سارہ رئیس الدین کے انتقال کے بعد ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ،دوسری جانب ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ نے بھی گلوگارہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور ان کی روح کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔یاد رہے کہ ملائیشیا کو کورونا کی بد ترین لہر کا سامنا ہے۔ گزشتہ ایک روز میں ملائیشیا میں 17 ہزار سے زائد کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے تھا اور 212افراد جاں بحق ہوئے۔اب تک ملائیشیا میں کورونا سے کل اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…