شارجہ ( آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست شارجہ نے پاکستان کی درخواست قبول کرتے ہوئے پاکستانی مسافروں کو سفر کی اجازت دے دی۔حکومت پاکستان نے دونوں ریاستوں سے ملک میں ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی تھی اور درخواست کی تھی کہ پاکستان سے رہائشی ویزوں کے حامل مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ (آر اے ٹی ٹیسٹ) قبول کیے جائیں۔ جس پر شارجہ نے پاکستان کی درخواست قبول کرتے ہوئے آر اے ٹی ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہرکردی ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای کی 2 ریاستوں شارجہ اور دبئی نیکورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث پاکستان سمیت جنوبی ایشیا سے آنے والے مسافروں کے لیے’ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ’ کی شرط لازم قرار دی تھی جس کی سہولت پاکستانی ائیرپورٹس پر ابھی دستیاب نہیں ہے۔