ریاض (این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے غلاف کعبہ شریف کی نمائندہ ایجنسی نے حج کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت سطح زمین سے اٹھائے گئے غلاف کعبہ کوواپس اپنی اصل حالت میں پھیلا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غلاف کعبہ کو شاذروان کے ساتھ بھی باندھ دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شاذروان خانہ کعبہ شریف کے اطراف میں کعبہ کی بنیادوں کے ساتھ بنائی ایک حلقہ نما دیوار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کو واپس نیچے تک لٹکانے اور شاذروان کے ساتھ باندھنے کا عمل صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی موجودگی میں عمل میں لایا گیا۔اس موقع پرغلاف کعبہ کمپلیکس کے سیکرٹری اور مسجد حرام میں معیار اور پلاننگ کے مشیر عبدالحمید بن سعید المالکی نے بتایا کہ غلاف کعبہ کو اس کے مقام تک واپس لانے کا کام پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والی ٹیم کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔ حج سیزن 1442ھ کے دوران غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر بلند کردیا گیا تھا تاکہ حج کے موقعے پر غلاف کو کسی قسم کی آلائش سے محفوظ رکھا جاسکے۔
غلاف کعبہ کو واپس لٹکانے اور اسے شاذروان سے باندھنے کا عمل مکمل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































