ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف بالی وڈ اداکار عامر خان کے بھائی کو اہلخانہ نے ایک سال تک گھر میں قید کیوں رکھا ؟ ناقابل یقین انکشاف

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف بھارتی اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے اہلِ خانہ نے جان بوجھ کر انہیں دوائیں دیں اور انہیں ایک سال تک گھر میں قید رکھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کے بھائی فیصل خان نے اپنے اہلِ خانہ سے متعلق ہوشربا انکشافات کر ڈالے۔ اداکار فیصل خان کا کہنا تھا کہ ان کے اہلِ خانہ نے ایک سال تک انہیں دوائیں دیں اور انہیں گھر میں قید رکھا۔اپنے حالیہ انٹریو میں فیصل خان نے بتایا کہ یہ سب اس کے بعد ہوا جب اہلِ خانہ نے ان سے دستخطی حقوق واپس لینے کا مطالبہ کیا، پھر فیصلہ کیا کہ اپنے لیے خود کھڑے ہوں گے اور عدالت جائیں گے۔فیصل خان نے 13 سال قبل شائع خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک تھے۔واضح رہے کہ 2007 میں شائع رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ فیصل ذہنی پریشانی اور دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔تاہم اداکار کا کہنا ہے کہ اگر وہ رپورٹس سچ ہوتیں تو وہ کبھی فلم ہینڈل نہیں کر سکتے تھے۔سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق فیصل خان نے کہا کہ اگر کوئی شخص دہری شخصیت کا مالک ہوتا ہے تو وہ اچھی اداکاری نہیں کرسکتا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے تو اپنی موت تک بہترین فلمیں دی ہیں۔اداکار فیصل خان نے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت اب بھی ایک معمہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…