ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیف کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام سامنے آنے پر ایک بار پھرسوشل میڈیا پر ہنگامہ

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) حال ہی میں کرینہ کپور نے اپنی کتاب کرینہ کپور خانز پریگنینسی بائبل متعارف کروائی ہے۔ جس میں انہوں نے کتاب کے آخری صفحات تک اپنے دوسرے بیٹے کو” جے” کے نام سے پکارا ہے۔ لیکن کتاب کے آخری صفحات کرینہ کے حمل کے دوران اور بعد کی تصاویرپر مشتمل ہیں اور تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنے

دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر علی خان لکھا ہے اور اسی کتاب کے آخری صفحے پر کرینہ نے پہلی بار اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر بھی ظاہر کی ہے۔سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام منظرعام پر آتے ہی ایک بار پھر بھارتی سوشل میڈیا پر اس نام کو لے کر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین پھر سے دونوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ایک صارف نے سیف علی خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تیموراور جہانگیر کے بعد شاید اگلا نام شاہجہاں اور اورنگزیب ہوسکتا ہے۔ سیف علی خان مغل بادشاہت کو زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپورخان اپنے تیسرے بچے کوجلد دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے بے تاب ہیں ۔ اداکارہ کرینہ کپورخان نے حال ہی میں اپنی کتاب پریگنینسی بائبل میں حمل کے دوران محسوس کیے جانے والے احساسات قلمبند کیے ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنی کتاب پریگنینسی بائبل کو تیسرا بچہ قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اس کی رونمائی کی تھی ۔اسی حوالے سے اداکارہ

نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی کتاب پریگنینسی بائبل کو باقاعدہ آج معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کے ایک لائیو شو میں لانچ کیا جائے گا۔انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ میں بہت بے تاب ہوں ۔اداکارہ نے لکھا کہ کرن جوہر کے ساتھ لائیوشو میں میرے ساتھ شامل ہوں، کیونکہ کہ وہ اپنے تیسرے بچے کو دنیا سے متعارف کروانے جارہی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…