سوات (این این آئی)سوات کے علاقے مدین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سیاحوں کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق سوات کے پر فضا مقام مدین کے علاقے قندیل میں موٹر سائیکل سواروں نے سیاحوں کی وین کو روک کر اسلحہ کے زور پر انہیں لوٹا۔پولیس کے مطابق ڈاکو سیاحوں سے 9 عدد موبائل فون جب کہ خواتین سیاحوں سے 4 عدد سونے کی انگوٹھیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق سیاحوں کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے جوکہ کالام کی طرف سفر کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق سیاحوں سے لوٹ مار کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا ہے اور تین مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔