ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کیلئے پیغام جاری کردیا، دل جیت لیے

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن ) بھارت کی طرف سے ٹوکیواولمپکس میں جیولین تھرو ( نیزہ بازی ) کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے دونوں ملکوں میں جاری کشیدگی کو نظر انداز کرتے ہوئے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں

نیرج چوپڑا نے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’اور زیادہ اچھا ہوجاتا اگر ارشد ندیم بھی میڈل جیت جاتے ، اس سے ایشیا کا نام ہوجاتا۔ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کہیں بھی کسی بھی کھیل میں ہو ہمیشہ دونوں ملکوں کی عوام اس میچ کو میچ سے زیادہ ہی تصور کرلیتی ہے۔نیرج چوپڑا پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کے حوالے سے دونوں ملکوں میں ہونے والی اس کشیدگی کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کرکٹ میں تو چل جاتا ہے لیکن اولمپکس میں یہ سب کرنا ٹھیک نہیں ہے۔اولمپکس فائنل کے اگلے روز بھارتی اور پاکستانی اسٹارز اختتامی تقریب سے قبل ڈائننگ ہال میں ملے۔ انہوں نے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس حوالے سے نیرج کا کہنا تھا کہ ’ارشد نے مسکراتے ہوئے مجھے مبارک باد دی اور پھر میں نے بھی انھیں کہا کہ ا?پ اپنے قومی لباس میں تگڑے (مضبوط) نظر ا?رہے ہیں۔‘ نیرج کا کہنا تھا کہ ارشد نے اچھا کھیل پیش کیا اور میں نے انہیں مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا نیگولڈ میڈل حاصل کیا تھا جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…