اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اسی سال اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کےپروگرام انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا بھٹو کو پھانسی ہو گئی لیکن چڑیا پر نہیں مار سکی اور شیخ رشید احمد نے بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیا تھا۔جاوید لطیف نے کہا کہ شیخ رشید نے اُس وقت کہا بھٹو کا عدالتی قتل ہوا تھا لیکن آج کہہ رہے ہیں غلط سزائیں مل بھی جائیں تو چڑیا پر نہ مارے۔ کیا پارٹی میں دو رائے رکھنے والے نواز شریف پر عدم اعتماد کر رہے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 72 سالوں سے یہ کسی کی سمجھ میں نہیں آیا کہ سیاسی جماعتوں کو توڑنے سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔ کیا ن لیگ میں کسی لیڈر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جارہا ہے ؟رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کیا لیکن امریکہ کا دباؤ قبول نہیں کیا تھا اور عمران خان نے کہا تھا ان عدالتوں سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا۔
ن لیگ نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق اہم اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری
-
پی ٹی آئی کے حق میں کیپٹن صفدر کا بڑا بیان، اہم بات کہہ دی
-
الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری



















































