ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

وقوعہ کے روز ویٹر کا لباس پہن کر تقریب میں پہنچا جب ملک مبشر کے سامنے آیا تو اس نے ایک دم سے کیاکہا ؟ گرفتارملزم ناظم کے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)نامزد صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل کرنیوالے ملزم ناظم کی دونوں بہنیں،برادر نسبتی شوکت اور عمران کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ والدہ گھر سے فرار ہے،پولیس نے ملزم کے گھر سے ایک رائفل، سینکڑوں گولیاں اور میگزین بھی برآمد کر لیں،روزنامہ پاکستان میں یونس باٹھ کی شائع خبر کے

مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وقوعہ کے روز وہ ویٹر کا لباس پہن کر ولیمے کی تقریب میں پہنچا تھا جب وہ ملک مبشر کے سامنے آیا تو اس نے ایک دم سے کہا آپ کدھر، اس دوران میں نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی ایک ہی گولی چلائی جو ملک مبشر کے دماغ سے پار ہو کر ان کے رشتے دار عمر کو جا لگی، دوسری گولی چلنے سے قبل ہی پستول میں پھنس گئی اس طرح مقتول کے باقی دونوں بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور مجھے وزیر اعلیٰ کے سکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ مقتول کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی میں نے جیل میں ہی کر لی تھی اور جیل سے باہر آ کر میں مسلسل اس کوشش میں تھا قتل کیسے کیا جائے کیونکہ میرے نزدیک ہمارے خاندان کی تباہی کا باعث مقتول ہی بنا،ملزم مہروں میں تکلیف کی وجہ سے گھٹنوں کے بل کھڑا نہیں ہو سکتا،پولیس کو ملزم کیخلاف قتل کے علاوہ مزید کو ئی ریکارڈ نہیں مل سکا۔دوسری جانب سی ایم انسپیکشن ٹیم نے اسد کھوکھر کے بھائی مبشرکھوکر کے قتل کے واقعے

میں سکیورٹی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف انکوائری شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشرکھوکر کے قتل کے معاملے پر سیکیورٹی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایم انسپیکشن ٹیم تحقیقات کررہی ہے، ایس پی آپریشنز کینٹ ،ایس پی سکیورٹی

، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او ڈیفنس نے اپنے بیانات ریکارڈ کروادیئے ہیں۔اسپیشل برانچ کی جانب سے ایس ایس پی وی وی آئی پی سے بھی جواب طلب کیا ہے جبکہ وزیراعلی کے سکیورٹی اسٹاف کو بھی بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انکوائری مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلی پنجاب کوپیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…