اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

مراکشی وزیراعظم نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات سے انکارکردیا

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی )اسرائیل کے عبرانی ریڈیونے انکشاف کیا ہے کہ مراکش کے وزیراعظم سعد الدین عثمانی نے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی

سنگین پامالیوں کی وجہ سے اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلبید کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلبید 11 اور 12اگست کو مراکش کا دورہ کررہے ہیں۔ گذشتہ برس اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ مراکش ہے۔مراکشی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبید اپنے مراکشی ہم منصب ناصر بوریطہ سے ملاقات کریں گے تاہم وزیراعظم سعدالدین عثمانی نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ یائرلبید کے ساتھ ملاقات نہیں کرسکتے۔اسرائیلی وزیرخارجہ نے تین ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اگست کے وسط میں مراکش کا دورہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…