کراچی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کے ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیساتھ داخلے پر بھی پابندی کر دی ہے۔دبئی حکام نے پاکستانی مسافروں پرپابندی عائد کی ہے۔ ریپڈاینٹیجنٹ ٹیسٹ کے ساتھ ایئرعربیہ کے ذریعے سہولت مسافروں کوتھی۔امارات و دیگر یواے ای ایئرلائنز نے ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کے بغیر بورڈنگ سے مسلسل انکار کیا ہے اور ریپڈپی سی آرٹیسٹ کی عدم موجودگی سے سیکڑوں مسافرآف لوڈکیے جاچکے ہیں۔ کوروناہائی رسک ممالک کے مسافروں پر ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کے بغیر داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ نان ہائی رسک ممالک کے شہریوں کو48گھنٹے پہلے ٹیسٹ کے ساتھ داخلے کی اجازت ہے۔نان ہائی رسک ممالک کے شہریوں کو پی سی آر یا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔ نان ہائی رسک ممالک کے شہری 14 دن سے زائدیواے ای میں قیام نہیں کرسکیں گے۔اس حوالے سے جاری ای میل کے مطابق تمام ایئرلائنز ان احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔