جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کے ویزا کی درخواست مسترد کروانے کے لیے جمائما کی فیملی کی طرف سے پریشر ڈالا گیا ہے نجم سیٹھی کا بڑا انکشاف

datetime 8  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کار اور صحافی نجم سیٹھی نے ایک پروگرام میں دعوی کیا ہے کہ ”میری چڑیا کی خبر ہے کہ جمائما کی فیملی کی طرف سے پریشر ڈالا گیا ہے، جمائما کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کنزرویٹیو پارٹی کے بڑے لیڈر ہیں، ان کی طرف سے بڑا پریشر تھا“۔ یاد رہے کہ برطانیہ

نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ویزا کی توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برطانیہ نے نواز شریف کا بوجھ برداشت کرنے سے انکار کر دیا،نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے ظل سبحانی کے ویزہ میں توسیع نہ کر کے ظل سبحانی اور جعلی راجکماری کے ایک اور جھوٹ اور پراپیگنڈا کا پردہ فاش کر دیا، ثابت ہوگیا کہ ظل سبحانی مرض کا ڈھونگ رچا رہا تھا، پاکستان کی عوام اور برطانیہ کو چکمہ دے رہا تھا، ظل سبحانی گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کیساتھ دغا کرنے والوں کا حشر نشر ایسا ہی ہوتا ہے، ظل سبحانی نے اپنی دھرتی کو چھوڑ کر جس ملک میں اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں، اس ملک نے ظل سبحانی کا کرپٹ بوجھ برداشت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…