اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں روسی ویکسین اسپوٹنگ لگنا شروع ہوگئی ۔ ڈی ایچ او کے مطابق سپوٹنک ویکسین آر ایچ سی ترلائی، کے آر ایل اسپتال اور ماس ویکسینیشن سینٹر ایف نائن پارک میں دستیاب ہوگی، 18 سال کی عمر سے زائد کوئی بھی فرد ویکسین لگوا سکتا ہے۔