اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان سلامتی کے مشیر سے ملاقات نواز شریف کا دانشمندانہ فیصلہ تھا،اسحا ق ڈار

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب کے درمیان ہونیوالی ملاقات پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خاموش توڑ دی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل افغانستان کے قومی سلامتی

کے مشیر حمداللہ محب کی جانب سے نواز شریف سے ملنے کا وقت مانگا گیا تھا،انہی دنوں میں حمد اللہ محب نے یوکے کا دورہ کرنا تھا اور ان کی ڈائننگ سٹریٹ میں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اوریو کے کے آرمی چیف سے ملاقات طے تھی۔انہوں نے ہمیں ایک ہفتہ قبل اطلاع دی کہ ہم آرہے ہیں،اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ کچھ چیزوں کا فیصلہ سو چ سمجھ کرکرنا ہوتاہے،ہم نے ملاقات کرنے یا نہ کرنے بارے بہت غور کیا اور طویل سوچ و بچار کے بعد افغان قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ حکومت تو ہر چیز تباہی کی طرف لے جارہی ہے، کیا ہمیں نقصانات کو کنٹرول کرنا چاہیے یا پھر اسے چھوڑ دینا چاہیے۔ نوازشریف نے ملاقات کر کے بہت ہی دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے ،، موجودہ حکومت فارن پالیسی کو اس نہج پر لے آئی ہے کہ افغانستان جیسے ملک سے غیر مناسب بیانات آ رہے ہیں، نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ افغان سلامتی کے مشیر سے ملاقات کر کے سمجھایا جائے ۔افغان وفد نے اعتراف کیا کہ نوازشریف کے تینوں ادوار میں افغانستان سے متعلق بہترین پالیسی رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…