پشاور (آن لائن) وفاقی ملازمین کے مکان ہائرنگ میں 44سے 50فیصد تک اضافہ کی سمری تیار کر لی گئی ہیں پشاور، میں وفاقی محکموں کے ملازمین کے مکانات کی ہائیرنگ میں 44فیصد اضافہ کی تجویزدی گئی ہے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سرو ے میں پشاور، کراچی، لاہور، وغیرہ میں 44فیصداضافہ جبکہ اسلام آبادمیں 50فیصداضافہ کی سمری تیارکی گئی ہے۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے ہائیرنگ میں 50فیصد کی سمری وزیر اعظم کو ار سال کردی ہے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق نجی مکان یا مالکان کے ساتھ معاہدے کے ہرتین سال بعدمکان ہائیرنگ میں پچیس فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق مہنگائی، پیٹرول،پانی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مکانات کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔