جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آپﷺ نے فرمایا: جیسے ہی آنکھ کھلے یہ دعا پڑھ لیں، مشکل سے مشکل حاجت بھی پوری ہو جائے گی

datetime 7  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نبی پاک ﷺ کی بتائی ہوئی دعا جس میں سرکار دوعالم ﷺ ارشاد فرمایا :سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3898 ہے جس میں آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ رات کو اگر آنکھ کھل جائے تو یہ دعا پڑھ لو پھر جو بھی دعا مانگو گے وہ قبول ہوگا۔ اکثر لوگ کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں دنیا میں ہر امیر غریب نیک و بد کو قدرت

کے قانون کے تحت دکھوں غموں اور پریشانیوں سے کسی نہ کسی شکل میں ضرور واسطہ پڑتا ہے یہ دنیا مصیبتوں پریشانیوں اور غموں کا گھر ہے بعض لوگ اولاد کی نافرمانی کی وجہ سے پریشان ہیں۔تو بعض خواتین اپنے خاوند کی بے راہ روی کے متعلق غمگین رہتی ہیں کچھ لوگ مال اسباب کے ختم ہوجانے پر غم میں ڈوبے رہتے ہیں تو بعض لوگوں کو اولاد نہ ہونے کا غم ستائے رہتا ہے تو ایسے تمام غموں سے اگر آپ ہمیشہ کے لئے نجات چاہتے ہیں تو جب کسی مصیبت و پریشانی اور غم میں مبتلا ہو جائیں تو آپ کو چاہئے کہ کثرت کے ساتھ استغفار اور تو بہ کریں یعنی فورا اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے پروردگار عالم سے مغفرت طلب کریں اور صدق دل سے توبہ کریں گناہوں کوچھوڑنے کا عہد کریں کیونکہ انسان پر پڑنے والے اکثر مصائب و آلام اس کے اعمال کا نتیجہ ہوتے ہیں۔جس کی قرآن کریم نے بھی تائید کی ہے کہ تم تک جو بھی مصیبتیں پہنچتی ہیں وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہے اور وہ بہت سی باتوں کو معاف بھی

کردیتا ہے بے شک ۔ان لمبی راتوں میں اٹھ کر جو گناہ ہوئے ان سے معافی مانگئے اپنے دکھڑے اپنے اللہ کے حضور پیش کیجئے وہ بہت بڑا غفور الرحیم ہے آپ کے معافی مانگتے ہی وہ آپ کے سارے غموں اور پریشانیوں کو بھی ختم کر دے گااور ساتھ ساتھ گناہوں کو بھی معاف فرمادے گا آپ کی جب رات کو آنکھ کھل جائے تو ساتھ ہی پیارے آقا

حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ﷺ کی بتائی ہوئی یہ دعا پڑھنے کا بھی اہتمام کیجئے۔جس میں آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی شخص رات میں اُٹھے اور اسے غنودگی کی حالت میں یہ دعا پڑھے : لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَيْ ءٍ قَدِیْرٌ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ سُبْحَانَ اللہِ وَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اَلَّا بِاللہِ، اَللّٰھُمَّ اغفِرْلِيْ ۔

پھر اس کے بعد جو دعا بھی اللہ سے مانگے گا انشاء اللہ تعالیٰ وہ دعا ضرور قبول ہوجائے گی۔اللہ کی رحمت ہر وقت بندے کو اپنی رحمت دینے کے لئے بہانے تلاش کررہی ہوتی ہے پھر بندے کو بھی یہ چاہئےکہ وہ اللہ کی رحمت کی جانب متوجہ ہو اسے اپنی پریشانیاں اور دکھڑے سنائے ہم وہاں سناتے ہیں جہاں لوگ مذاق اڑاتے ہیں وہاں نہیں سناتے جہاں اللہ کی رحمت اپنے بندے کی طرف ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…