لاہور(این این آئی) نامزد صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،پولیس نے مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم عمر حیات کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزم عمر حیات مرکزی ملزم ناظم کا ہمسایہ ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ملزم عمر حیات کی فائرنگ سے مہمان زخمی ہوا۔دونوں ملزمان کو سی آئی اے ماڈل ٹائون کے حوالے کر دیا گیا ہے ملک مبشر کھوکھر کے قتل کے مقدمہ میں ناظم ، عمر حیات اور 3 نامعلوم نامزد ہیں ۔ بتایاگیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کا سی ڈی آر ریکارڈحاصل کر لیا ہے جس سے رابطوں کی معلومات حاصل ہو سکیں گی۔