اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت نے گدھوں کی افزائش نسل پر کام شروع کر دیا پہلے سرکاری فارم کا قیام عمل میں آگیا

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) حکومت پنجاب نے گدھوں کی افزائش نسل کیلئے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گدھوں کی افزائش نسل کیلئے اوکاڑہ میں گدھوں کا پہلا سرکاری فارم قائم کیا ہے۔ اس فارم میں مختلف نسل کے گدھوں کی افزائش پر کام کیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چین اور دیگر ممالک میں گدھوں کی ڈیمائنڈ بڑھنے کے بعد پنجاب حکومت نے اس منصوبے پر کام

شروع کیا، جس کے نتیجے میں گدھوں کو ایکسپورٹ کر کے کثیر زرمبادلہ کمایا جائے گا۔ اوکاڑہ میں گدھوں کی افزائش نسل پر 1914 سے کام ہو رہا ہے، جبکہ اب پنجاب حکومت نے بھی اس کام کیلئے فنڈنگ شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اقتصادی سروے میں بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مویشیوں کی تعداد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خاص کر گدھوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا۔اقتصادی سروے رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق سال 2019،20 کے مقابلے میں سال 2020،21 میں بھینسیں، بھیڑ، بکریاں، اونٹ، گھوڑے اور گدھوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ سال 2020،21 میں مویشیوں کی تعداد میں سال 2019،20 کی نسبت 20 لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا۔اکنامک سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 1 لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا ، یوں گدھوں کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق 2006 سے ہر سال ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تاہم 2001 سے خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ،

2001 سے ابتک 2 لاکھ خچر پاکستان میں موجود ہیں۔ جبکہ ڈیری صنعت کیلئے سب سے اہم بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 24 لاکھ ہو گئی۔ اکنامک سروے رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق ملک میں بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ سے زائد ہو گئی، ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں گھوڑوں کی تعداد میں سال 2020،21 کے دوران کوئی اضافہ نہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…