لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کے تجربہ کارا سپنر مونٹی پنیسر نے انکشاف کیا ہےکہ اس نے کے پی ایل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ مجھے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور یوکے پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے)
کے ذریعے ویزا منسوخ کرنے دھمکیاں دی گئی تھیں۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی خبر کے مطابق مونٹی پنیسر نے میرپور رائلز کے اونر راجہ سلیمان رضا کے ساتھ پریس کانفرنس میں ای سی بی اور پی سی اے کے کردار کا انکشاف کیا اور کہا کہ ای سی بی کے حکام نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ انہیں کے پی ایل میں شرکت پر بھارت کے ویزے کی منسوخی سمیت سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ویزے کی منسوخی سے انہیں بھارتی پنجاب میں اپنی وسیع تر فیملی کو جوائن کرنے سے محروم ہونا پڑے گا۔ مونٹی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جب کے پی ایل کمپین کا آغاز ہوا تھا تو ای سی بی اور پی سی اے نے مجھے یہ مشورہ دیا تھا اور کئی انٹرنیشنل کھلاڑی نے بھی بی سی سی آئی کی جانب سے بالواسطہ اور بلاواسطہ بلیک میل کرنے کی شکایت کی۔یاد رہے کے پی ایل کا آغاز گزشتہ روز ہو چکا ہے۔