جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مبشر کھوکھر قتل کیس ملزم تقریب میں کیسے پہنچا؟ تفتیش میں اہم انکشافات

datetime 7  اگست‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو قتل کرنے والے ملزم ناظم نے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔ملزم ناظم نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں سوا آٹھ بجے آ گیا تھا،کسی جگہ پر سکیورٹی نے چیک نہیں کیا۔ شادی کی تقریب

میں مہمانوں کے ساتھ ہی جا کر بیٹھ گیا تھا،اسد کھوکھر اور ان کے بھائی مدثر کھوکھر دو مرتبہ میرے پاس سے گزرے۔ملزم نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ان کے ساتھ تھے،میں وزیر اعلی کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آگیا،وزیراعلی گاڑی میں بیٹھے تو آگے بڑھ کر مبشر کھوکھر پر فائر نگ کر دی۔ملزم نے بتایا کہ جس پسٹل سے فائر کیا وہ لائسنسی تھا اور چالیس ہزار کا خریدا تھا، قتل کی منصوبہ بندی خود کی ۔ملزم ناظم نے کہاکہ اپنے بھائی اور چچا کے خون کا بدلہ لیا ہے ۔ ملزم نے مزید بتایا کہ ایک شخص کے قتل میں 8 سال جیل کاٹ کر آیا ہوں۔دوسری جانب ڈیفنس میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ ملزم ناظم کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمہ 302، 324 اور زیر دفعہ 34 کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ ملزم نے حملہ کر دیا، حملے کے دوران فائرنگ سے مبشر جاں بحق اور ایک مہمان زخمی ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…