اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تباہی سرکار کی بدانتظامی اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے پاکستان کا پٹرول اسٹاک نازک سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ تباہی سرکار کی بدانتظامی اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے پاکستان کا پٹرول اسٹاک نازک سطح پر پہنچ گیا ہے، ملک میں صرف 22 دن کا پٹرول اسٹاک باقی ہے، اس بحران کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت اب ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔