منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب گھر بیٹھے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ حاصل کریں، نادرا نے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا، طریقہ کار انتہائی آسان

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نادرا کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے شہریوں کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے- اس سسٹم کے تحت شہری نہ صرف گھر بیٹھے ہی اپنا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتے ہیں بلکہ نادرا سینٹرز کے

رش اور وقت کے ضیاع سے بھی بچ سکتے ہیںتفصیلات کے مطابق نادرا کے نئے آن لائن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ای سہولت مراکز سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق نادرا کو اس آن لائن سسٹم کا خیال اس وقت آیا جب نادرا دفاتر کے باہر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے رش لگنا شروع ہوگیا- جس کی وجہ یہ ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے کورونا کی قسم ڈیلٹا کے خوف سے ویکسین لگوانا شروع کردی ہے-نادرا کی جانب سے اس آن لائن سسٹم کے استعمال کے طریقہ کارسے متعلق شہریوں کی رہنمائی کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے- ویڈیو دیکھ کر بھی شہری اس سسٹم کا استعمال سیکھ سکتے ہیں اور گھر بیٹھے ہی اپنا سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتے ہیں-اس کے علاوہ اس آرٹیکل میں موجود تصاویر کی مدد سے بھی اس طریقہ کار سے متعلق آگہی حاصل کرسکتے ہیں-اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ نادرا کی ویب سائٹ nims.nadra.gov.pk/nims/certificate کا وزٹ کریں اور کورونا ویکسینشن کے سرٹیفیکیٹ کے لیے یہاں تمام تر مطلوبہ معلومات فراہم کریں- اس کے بعد سرٹیفیکیٹ کی فیس کی ادائیگی قریبی ای سہولت کے مرکز جائیے اور فیس ادا کر کے سرٹیفیکیٹ حاصل کرلیجیے۔ اس کے علاوہ فیس ویزا ماسٹر کارڈ ڈیبٹ اور کریڈٹ سے بھی ادا کی جاسکتی ہے- اور اگر آپ ان کارڈز کی مدد سے ادائیگی کریں گے تو آپ کو اسی وقت سرٹیفیکیٹ کی فائل موصول ہوجائے گی جسے آپ سسٹم میں ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ کر سکتے ہیں-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…