جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مجھے آج وزیراعلیٰ ہائوس بلوا کر کیا حکم دیا گیا ، عون چوہدری کا بڑا انکشاف

datetime 6  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی عون چوہدری سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ  عون چوہدری کو وزیراعلیٰ آفس بلوا یا گیا جہاں ان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں ان سے استعفیٰ مانگا گیا ۔

جبکہ عون چوہدری نے ملاقات میں ہی اپنا استعفیٰ عثمان بزدار کو دے دیا تھا۔ اسی حوالے سے عون چوہدری نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے وزیراعلیٰ آفس بلوایا گیا جہاں پر مجھے ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کرنے کا کہا گیا لیکن میں میرے انکار پر مجھے استعفیٰ مانگ گیا ۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے مستعفی ہو گئیں انہیں ایک مرتبہ پھر وفاق میں ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ،عون چوہدری کو سپیشل کوارڈی نیٹربرائے سیاسی امور کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیاگیا،پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کی گئی ہے اوراسد کھوکھر کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو استعفیٰ دیا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فیاض الحسن چوہان کو ایک مرتبہ پھر وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی جائے گی، فیاض الحسن چوہان پہلے بھی وزارت اطلاعات کی زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات بھی کی ،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارنے فردوس عاشق اعوان کی خدمات کو سراہا۔فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں خدمات سر انجام دینے میں تعاون پر وزیر اعلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد اور شکریہ ادا کرتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ کے سپیشل کوارڈی نیٹر برائے سیاسی امورعون چوہدری نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ سپیشل کوارڈی نیٹر برائے سیاسی امور عون چوہدری کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس نے عون چوہدری ڈی نوٹیفائی کرنے کالیٹرجاری کردیا۔ذرائع کے مطابق سپیشل کوارڈی نیٹر عون چوہدری کا استعفیٰ وزیراعلیٰ آفس کو موصول نہیں ہوا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…