بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے سیدنا فاروق اعظم حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے یکم محرم الحرام کو

عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامئے کے مطابق یکم محرم الحرام کو یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تعطیل کا دن رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے اعلان سے مشروط ہوگا۔۔دوسری جانب یوم عاشورہ کے موقع پر صوبائی دارلحکومت پشاور کو سیل کرنے ، تجارتی مراکز ایک ہفتہ قبل بند کرنے سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے سیکورٹی پلان کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پشاور کے لئے سیکورٹی پلان کی منظوری گزشتہ روز اعلیٰ سطحی ہونے والے اجلاس میں دیدی گئی ہے ۔ جس کے تحت نویں محرم الحرام اور د سویں محرم الحرام کے موقع پر دو دن کے لئے پشاور کو سیل کردیا جائے گا ۔ پشاور میں اضافی پولیس نفری دیگر نارمل اضلاع سے طلب کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے اور 9اگست سے ان کی تعیناتی کردی جائیگی ۔ جو کہ گیاروھویں محرم الحرام تک ہو گی۔ قصہ خوانی ، خیبر بازار ، کوچی بازار ، مینا بازار ، کوہاٹی ، سمیت اندرون شہر بازاروں کو ایک ہفتے قبل بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ پاک فوج کو الرٹ رکھا جائے گا۔ پولیس ، محکمہ صحت ، ریسیکو 1122سمیت مختلف حکومتی اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں یکم محرم الحرام سے منسوخ سمجھی جائیگی ۔ پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی یکم محرم الحرام سے نافذ العمل کردی جائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…