بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

عون چوہدری کے بعد فردوس عاشق اعوان سے بھی استعفیٰ لیے جانے کا امکان‎‎

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے مستعفی ہو گئیں انہیں ایک مرتبہ پھر وفاق میں ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ،عون چوہدری کو سپیشل کوارڈی نیٹربرائے سیاسی امور کے عہدے سے

ڈی نوٹیفائی کردیاگیا،پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کی گئی ہے اوراسد کھوکھر کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو استعفیٰ دیا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فیاض الحسن چوہان کو ایک مرتبہ پھر وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی جائے گی، فیاض الحسن چوہان پہلے بھی وزارت اطلاعات کی زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات بھی کی ،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارنے فردوس عاشق اعوان کی خدمات کو سراہا۔فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں خدمات سر انجام دینے میں تعاون پر وزیر اعلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد اور شکریہ ادا کرتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ کے سپیشل کوارڈی نیٹر برائے سیاسی امورعون چوہدری نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ سپیشل کوارڈی نیٹر برائے سیاسی امور عون چوہدری کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس نے عون چوہدری ڈی نوٹیفائی کرنے کالیٹرجاری کردیا۔ذرائع کے مطابق سپیشل کوارڈی نیٹر عون چوہدری کا استعفیٰ وزیراعلیٰ آفس کو موصول نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق عون چوہدری پر پی ٹی آئی کے دیگر اراکین اسمبلی کوجہانگیر ترین گروپ میں لانے کے لئے لابنگ کرنے کا الزام ہے جس کی وجہ سے انہیں عہدے سے الگ کیا گیا ۔عون چوہدری کے مطابق جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے مقاصد کے حصول کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد کی،2018کی انتخابی کامیابی میں بھی جہانگیر ترین کا کردار کلیدی رہا ، ان کے ضمیرنے وفادارشخص کوچھوڑنے کی اجازت نہیں دی، جہانگیر ترین گروپ پر استعفیٰ دینے کو ترجیح دی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی اسد کھوکھر نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اوراسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیاگیا ۔ اسد کھوکھرکو صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔اسد کھوکھر آج ( ہفتہ)کوگورنر ہاؤس میں وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔اسدکھوکھر اس سے قبل بھی کابینہ میں شامل رہ چکے ہیں ۔ اسد کھوکھر کی شمولیت کے بعد پنجاب کابینہ میں وزراء کی تعداد38ہوگئی ہے جبکہ معاون خصوصی اور مشیر اس کے علاوہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…