اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ برطانیہ حکومت نے نواز شریف سے پوچھا ہے کہ آپ دوائی لینے کیلئے آئے تھے لیکن آپ نے ابھی تک بیماری کا کوئی ثبوت نہیں دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی
ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے کہا ہے کہ ’’لندن والوں نے میاں صاحب سے پوچھا ہے کہ آپ تو دوائی لینے آئے تھے۔لیکن اس بیماری کا کوئی ثبوت تو دیا نہیں۔انہوں نے رپورٹس مانگ لیں، جو میاں صاحب کے پاس ہیں نہیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو تین موقعے دئیے گئے لیکن وہ رپورٹس نہ دے سکےکیلبری والی باجی اگر لندن میں ہوتیں تو پھٹ سے روپورٹس تیار۔۔۔ ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’’شرم تو آئی ہوگی، آپکی ہسٹری نہیں کہ شرم محسوس کی ہو، ملک کا مال بے دردی سے لوٹنے پر،کرپشن پرسزا پر،بیٹی کی جعلسازی سرراہ بے نقاب ہونے پر۔۔ملک دشمنوں کے ساتھ مل کرملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر تو نہیں آئی۔ جس ملک میں چوری کا مال جمع کیا اسکے ویزہ سے انکار پر جب آئینہ دیکھا ہوگا،شائد۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ محاورہ تھا لوٹ کے بدھو گھر کو آئے مگر آج کہنے کو دل چاہ رہا ہے کہ لوٹ کے میاں مفرور گھر کو آئے۔ شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔ شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس ملک میں چوری کے مال سے محل بنائے آج اس ملک نے بھی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ اب آئیں واپس اور عدلیہ کو عزت دیتے ہوئے اپنی سزا پوری فرمائیں۔
لندن والوں نے میاں صاحب سے پوچھا ہے کہ آپ تو دوائی لینے آئے تھے۔لیکن اس بیماری کا کوئی ثبوت تو دیا نہیں۔انہوں نے رپورٹس مانگ لیں، جو میاں صاحب کے پاس ہیں نہیں۔
میاں صاحب کو تین موقعے دئیے گئے لیکن وہ رپورٹس نہ دے سکے
کیلبری والی باجی اگر لندن میں ہوتیں تو پھٹ سے روپورٹس تیار۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 5, 2021