جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی نوجوان کے عشق میں مبتلا غیر ملکی خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا

datetime 6  اگست‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )دل ہونا چاہیے جوان۔۔عمروں میں کیا رکھا ہے، ڈنمارک کی 70 سالہ خاتون عشق کے ہاتھوں مجبور ہو کر شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی رہائشی خاتون دل کے ہاتھوں مجبور ہو کرشادی کرنے کیلئے چیچہ وطنی پہنچ گئی،

ڈنمارک کی رہائشی 70 سالہ خاتون کو 30 سالہ محمد معروف سے ملائشیا میں عشق ہوا اور دونوں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ محمد معروف ملائشیا میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان اپنے گھر چیچہ وطنی آگیا تو دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر 70 سالہ کرسٹن بھی اس کے پیچھے پاکستان پہنچ گئی اور آج دونوں کا باقاعدہ نکاح ہو گیا۔نکاح کی تقریب ان کے گھر میں سادگی سے ہوئی، نکاح کے بعد کرسٹن نے اپنا نام اور مذہب تبدیل نہیں کیا۔ کرسٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہے اور وہ معروف سے شادی کر کے خوش ہے۔ دوسری جانب محمد معروف بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہا، اس کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ملاقات ملائشیا میں ہوئی تھی جب میں پڑھنے کے لئے وہاں گیا تھا۔شادی کہ بعد کرسٹن واپس ڈنمارک چلے جائے گی میں یہی پاکستان میں رہوں گا اور کرسٹن 3 یا 4 ماہ بعد پاکستان آیا کرے گی۔ اس خوشی میں علاقہ میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ نکاح کے بعد نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ معروف کے اہلخانہ بھی بہت خوش ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…