بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹک ٹاک کو کیوں بند کیا ؟ اگر ٹک ٹاک بند کرنا ہی واحد راستہ ہے تو پھر تو گوگل کو بھی بند کردیں، چیف جسٹس نے پی ٹی اے پر برہم

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر عائد کرنے پر عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی اے کو میکنزم بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے مشاورت کا حکم دیا ہے

۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے مریم فرید ایڈوکیٹ جبکہ پی ٹی اے کی جانب سے منور اقبال دگل عدالت پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے پی ٹی اے وکیل سے استفسار کیاکہ ٹک ٹاک کو کیوں بند کیا ؟ ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آگر ٹک ٹاک بند کرنا ہی واحد راستہ ہے تو پھر تو گوگل بھی بند کرے، یہ 21 ویں صدی ہے اس میں لوگوں کا ذریعہ معاش سوشل میڈیا ایپس سے جوڑا ہے۔وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ پشاور اور سندھ ہائی کورٹ نے پابندی لگانے اور میکنزم بنانے کا کہا تھا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا پشاور ہائی کورٹ نے پورے ٹک ٹاک کو بند کرنے کا حکم دیا تھا ؟ وکیل پی ٹی اے نے پشاور اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت کو پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے کہاکہ دونوں عدالتوں نے کہیں نہیں کہا کہ آپ ٹک ٹاک کو مکمل طور پر بند کرے۔ عدالت نے کہاکہ ایسے ویڈیوز تو یوٹیوب پر بھی اپلوڈ ہوتے ہیں، تو آپ یوٹیوب کو بھی بند کرے، آپ لوگوں کو گائیڈ کرے کہ غلط چیزیں نہ دیکھیں، ایپس تو ذریعہ معاش اور انٹرٹینمٹ کا ذریعہ ہے۔عدالت نے کہاکہ آپ نے دونوں عدالتوں کے فیصلوں کو غلط استعمال کیا، میکنزم کا کہا گیا تو آپ میکنزم بنائے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیاکہ آپ کے پاس کیا اختیار ہے کہ آپ ٹک ٹاک مکمل بند کررہے ہیں؟ عدالت نے کہاکہ جس بنیاد پر ٹک ٹاک بند کیا، اسی گراؤنڈ پر سوشل میڈیا کے باقی ایپس کیوں بند نہیں کئے؟ ۔وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا کے باقی ایپس میں چیزوں کو سرچ کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹک ٹاک پر خود ہی آجاتے ہیں۔عدالت نے کہاکہ اگر پی ٹی اے ٹک ٹاک کو بند کرتے ہیں تو کیا پی ٹی اے پاکستان کو بیرون ممالک سے منقطع ہوسکتا ہے؟ ۔عدالت نے استفسارکیاکہ پی ٹی اے کیا چاہتی ہے؟ کیا مورل پولیسنگ کرے گی؟ ۔عدالت نے پی ٹی اے سے استفسارکیاکہ آپ صرف منفی چیزیں کیوں دیکھتے ہیں، آپ مثبت چیزیں بھی دیکھ لیں۔عدالت نے کہاکہ بالغوں کو غلط چیزیں خود نہیں دیکھنے چاہیے، سوشل میڈیا ایپس کے صرف نقصانات نہیں فوائد بھی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کو مطمئن کرے کہ کبھی پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کے فوائد اور نقصانات پر کبھی ریسرچ کیا ہو۔عدالت نے استفسار کیاکہ بیرون ممالک میں ٹک ٹاک کہاں کہاں پر اور کیوں بند ہے؟ ۔وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ آج کا نہیں پتہ مگر انڈیا اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک میں ٹک ٹاک بند ہے، انڈیا میں ٹک ٹاک پر پابندی سیکورٹی کی وجہ سے لگائی گئی۔ عدالت نے کہاکہ انڈیا نے ٹک ٹاک پر پابندی سیکورٹی کی وجہ سے نہیں بلکہ چائنا کی کمپنی ہونے کی وجہ سے لگائی۔عدالت نے پی ٹی اے سے استفسار کیاکہ کیا ہی ٹی اے انڈیا کے ساتھ ہے ؟ ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے کس قانون کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی؟ ۔ وکیل پی ٹی اے نے بتایاکہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو پیکا ایکٹ کے تحت بلاک کیا، اگر پیکا ایکٹ کے تحت پابندی لگائی گئی تو یہ ایکٹ سارے ایپس پر ایپلائی ہوتے ہیں۔عدالت نے استفسار کیاکہ ایسا کونسا ایپ ہے جس میں غلط چیزیں نہ ہو ؟ کیا ہی ٹی اے پاکستان کو باہر دنیا سے منقطع کرنا چاہتی ہے؟ ۔وکیل پی ٹی اے نے بتایاکہ عدالت جو فرما رہی ہے ایسا ممکن نہیں، ٹک ٹاک ہمارے ساتھ کوواپریٹ نہیں کررہے، اسی وجہ سے ہم نے بند کیا۔ عدالت نے کہا کہ مائنڈ سیٹ بدلے، مستقبل کے لیے تیار رہے، آپ نے پیچھے نہیں جانا، آپ ڈیجٹل دنیا میں رہ رہے۔وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ ہم نے ٹک ٹاک کو مستقل بند نہیں کیا، ہم نے صرف اتنا کہا کہ آئے اور ہمارے ساتھ میکنزم بنائے۔ وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ وقت کے ساتھ سب کے لیے مینکزم بنائیں گے۔ عدالت نے وکیل پی ٹی اے سے استفسارکیاکہ تو کیا آپ باقی سارے ایپس بھی بند کریں گے؟ ۔وکیل مریم فرید نے کہاکہ پی ٹی اے نے جس پریس ریلیز کے زریعے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی، اس پریس ریلیز کو معطل کیا جائے۔ مریم فرید ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی ہٹانے کا حکم دے۔ عدالت نے کہاکہ وفاقی حکومت سے پوچھے بغیر پی ٹی اے کو پابندی لگانی ہی نہیں چاہیئے تھی، عدالت نے کیس کی سماعت 23 اگست تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…