بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے ساحل پر لنگر انداز تیل بردار جہاز سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات‎

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگر انداز تیل بردار جہاز کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق جہاز بیچنے اور خریدنے والے دونوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ جہاز کی خرید و فروخت اور اسے پاکستان لائے جانے میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔حکام نے مزید بتایا کہ سلج میں مرکری کا لیول خطرناک حد سے بھی زیادہ ہے جسے لانا ممنوع ہے، اس سلسلے میں ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم نے کام گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگرانداز تیل بردار جہاز کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور تحقیقاتی کمیٹی نے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔حکام نے بتایا کہ سلج میں مرکری لیول پی سی ایس آئی آر کی رپورٹ سے واضح ہوا ہے، مرکری ملا سلج پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا، سلج میں موجود مرکری کے لیول کے بارے میں بھی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔تحقیقاتی حکام نے دعوی کیا کہ جہاز میں سلج کے باریمیں انٹرپول کی معلومات درست نہیں ہیں، جہاز میں 1500ٹن نہیں بلکہ صرف 50ٹن کے قریب سلج موجود ہے جبکہ انٹرپول نے جہاز میں 1500ٹن سلج ہونے کا بتایا تھا۔ تحقیقاتی حکام نے مزید بتایا کہ جہاز بیچنے والیکے خلاف کارروائی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کریں گے۔ اس معاملے کی تحقیقات ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کی جس میں وزارت دفاع، ایم ایس اے، ایف آئی اے، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی بلوچستان اور کلامیٹ چینج کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…