بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا‎

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)واٹس صارفین کی بڑی پریشانی دور ، واٹس ایپ انتظامیہ نے زبردست سہولت متعارف کروا دی ۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے

صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے ‘ویو ونس کا فیچر متعارف کروادیا۔اس فیچر کی مدد سے صارفین جو تصویر یا وڈیو کسی کو بھیجنا نہیں چاہتے یا پھر غیر یقینی طور پر بھیج رہے ہیں تو وہ اب ویونس کے فیچر کے ذریعے ویڈیوز یا پھر تصاویر بھیج سکتے ہیں جو کہ ایک بار کھلنے کے فوری بعد چیٹ ہسٹری سے مکمل طور پر غائب ہو جائے گی ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح فی الحال محدود پیمانے پر اسٹوری کا فیچر متعارف کروادیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹوری کا فیچر پہلے انسٹاگرام، فیس بک ، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ پر بھی میسر ہے، کچھ عرصہ ایسا ہی فیچر ٹوئٹر نے بھی متعارف کروایا تھا جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔ٹک ٹاک کے نئے فیچر کے حوالے سے سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے ٹوئٹر پر اعلان کیا اور بتایا کہ یہ ابھی محدود پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔ٹک ٹاک اسٹوری پر شیئر کیا جانے والا مواد 24 گھنٹے میں خود ہی غائب ہوجاتا ہے۔اس سے قبل چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے خالقین نے ویڈیو کا دورانیہ تین گنا بڑھا کر اسے تین منٹ کردیا تھا۔دورانیہ بڑھانے سے قبل ٹک ٹک پر 60 سیکنڈ یعنی ایک منٹ سے زائد کی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جاسکتی تھی۔ ویڈیو کا دورانیہ بڑھانا ویڈیو سے رقم کمانے یعنی مونیٹائزیشن کی جانب ایک قدم تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…