بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

منظور وسان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق بڑا خواب دیکھ لیا

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ انھوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے متعلق نیا خواب دیکھا ہے، عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ آئندہ انتخابات سے قبل نئی جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ شیخ رشید احمد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہیں اور اپنی جماعت کے ہی ٹکٹ پر انھوں روالپنڈی سے 2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ انتخابات سے قبل چیئرمین تحریک انصاف پی ٹی آئی کے ساتھ جلسوں میں شرکت کو دیکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ شیخ رشید احمد پی ٹی آئی کی کامیابی کی صورت میں عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ تحریک انصاف نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو عوامی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کا اتحادی بننے کا فیصلہ کیا، اور جب کابینہ تشکیل دی گئی تو شیخ رشید کو اس میں وزیر ریلوے کا قلمدان سونپا گیا تھا۔کابینہ میں ہوئی تبدیلی کے بعد شیخ رشید احمد سے ریلوے کا قلمدان واپس لے کر انھیں وزیر داخلہ بنا دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…