پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

ملٹی نیشنل انشورنس کمپنی نے اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، بڑا فراڈ سامنے آ گیا

datetime 6  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) ملٹی نیشنل انشورنس کمپنی نے اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔EFU لائف انشورنس کے ملازم کا ایک بڑا فراڈ سامنے آگیا ہے۔ تارکین وطن پاکستانیوں کو انشورنس اور سرمایہ کاری کے نام پر لوٹنا شروع کر دیا ہے اور رقم واپسی کے مطالبے پر دھمکایاجانے لگا ہے۔او پی ایف نے شہری کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے راولپنڈی میں ایف آئی آر درج کرنے

کے لیے لیٹر بھی جاری کر دیا ہے جبکہ ایس ای سی پی کو ایکشن لینے کی ہدایت کر دی ہے مزکورہ شخص کے خلاف راولپنڈی کے متعدد تھانوں میں فراڈ کی درخواستیں دائر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی عبداللطیف نے بتایا ہے کہ EFU لائف انشورنس کے سینئر ریجنل مینیجر شیخ وحید نے اوورسیز پاکستانیوں کو انشورنس پلان اور سرمایہ کاری کے نام پر لوٹنا شروع کیا ہواہے۔ عبداللطیف بٹ سعودی عرب میں تین عشروں سے روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہے عبدالطیف کے مطابق ان سے ای ایف یو کے ملازم شیخ وحید نے 2013 میں جوبلی لائف انشورنس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے رقم وصول کی جبکہ عبداللطیف بٹ نے شیخ وحید کے اکاونٹ میں 22لاکھ پچاس ہزار بھی بھیجے جبکہ کاغذات کے مطابق مزکورہ ملازم نیانشورنس پالیسی کی مد میں صرف 7لاکھ پچاس ہزار جمع کروائے اور باقی ہڑپ کر گیا۔پانچ سال گزرنے کے بعد اوورسیز پاکستانی عبداللطیف بٹ جب پاکستان آیا اور رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو شیخ وحید نے ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور بعد میں اپنے نام کی مہر اور دستخط سے ایک لیٹر دیا جس پر رقم واپسی کی تاریخ دی گئی مگر مقررہ تاریخ پر پیسے واپس نہ دئیے۔ تارکین وطن کے ساتھ فراڈ پر او پی ایف حرکت میں آگئی اور کمپلینٹ سیل نے راولپنڈی کے تھانہ پرچہ درج کرنے کے لئے لیٹر #OPF/3014/OCMS/27762 لکھ دیا ہے جبکہ ایس ای سی پی کو بھی ایکشن لینے کے لئے لیٹر لکھ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…